کراچی:

پاکستان ہندو کونسل اور ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی سالانہ رنگارنگ تقریب کا شہر قائد میں انعقاد ہوا جس میں نمایاں اقلیتی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی زیر سرپرستی سو سے زائد ہندو جوڑے شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔

اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ڈاکٹر رمیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ غریب اور نادار جوڑوں کا گھر بسا کر روحانی سکون ملتا ہے، فخر ہے کہ اب تک باپ بن کر 1600 سے زائد ہندو جوڑوں کی شادیاں کرا چکا ہوں، ہر سال نئے برس کا آغاز ایک سو پچیس جوڑوں کی شادی کرا کر کرتا ہوں۔

برقی قمقموں اور رنگارنگ روشنیوں سے سجے ریلوے گراؤنڈ کراچی میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی سالانہ 18 ویں تقریب میں سندھ سمیت ملک بھر سے گاڑیوں، بسوں میں باراتی اور جوڑے پنڈال پہنچے جہاں  شہنائیوں کی گونج اور ڈھول کی تھاپ پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا، کاروباری و سماجی اور غیرملکی سفراء سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی بھرپور شرکت، نوبیاہتا جوڑوں میں جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بڑی تعداد میں نوبیاہتا جوڑوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے بچوں کی شادی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل اور ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

مہمانوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں مستحق ہندو جوڑوں کے لیے ایسی شاندار تقریب منعقد کرانا بہت بڑا کارنامہ ہے، پاکستان کی ہندو کمیونٹی کو ہر سال شدت سے اس یادگاری تقریب کا انتظار رہتا ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اجتماعی شادیوں کی تقریب کے دوران پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی جس میں تمام مہمانوں نے مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی ایک بہترین مثال پیش کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اجتماعی شادیوں کی ڈاکٹر رمیش کمار

پڑھیں:

کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک

کراچی:

گلستان جوہر بلاک 12 میں آتشزدگی کے باعث 200 سے زائد جھگیاں جلنے سے اس میں رکھا سامان اور متعدد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں کسی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا، فائر آفیسر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتاتے ہیں تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 منور چورنگی کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جھگیوں میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی کی 4 فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کے تین فائرٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کے ایم سی کے واٹر باؤزر اور واٹر ٹینکر استعمال کیے گئے۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق رات تقریباً ڈھائی بجے لگنے والی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، تاہم پانی کی کمی کے باعث فوری طور پر کولنگ کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا، صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا جس کے بعد کولنگ کے عمل کا آغاز کیا گیا۔

فائرنگ آفیسر کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ پلاٹ میں لگے بجلی کے کنڈے کاٹے جا رہے تھے اسی دوران شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی، پلاٹ پر مجموعی طور پر 500 جھگیاں ہیں جس میں سے 200 سے زائد جھگیاں اور اس میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد جھگیوں میں مقیم لوگوں کی متعدد موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ بکریاں، بکرے، بلیاں اور دیگر جانور بھی جھلس کر مرگئے، تاہم انسانی جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں رکھی موٹر سائیکلیں اور مویشی بھی جل گئے، آگ اس وقت لگی جب وہ سو رہے تھے، اس پلاٹ پر 10 سال سے زائد عرصے سے رہائش پذیر تھے اور محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے تھے۔ پلاٹ پر مقیم افراد کا تعلق پنجاب اور بلوچستان سے ہے۔

کچھ متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کی ساری عمر کی جمع پونجی جل گئی، سندھ حکومت اور مخیر حضرات سے انہوں نے مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے پر شور سن کر وہ جو کپڑے تن پر پہنے ہوئے تھے بس اسی حالت میں گھروں سے نکل گئے، اب ان کے پاس نے پہننے کو ہے نہ اوڑھنے کو کچھ ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹے تک کام جاری رکھا جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اپنا کام مکمل کر کے واپس روانہ ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • پنجاب میں بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 4857 جوڑوں کی باعزت رخصتی
  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا