اسرائیلی بربریت عالمی قیادت کی ناکامی کاشاخسانہ ہے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سبی(آئی این پی )ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت عالمی قیادت کی ناکامی کاشاخسانہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کسی مقتدر ملک نے غزہ میں کشت وخون روکنے کیلئے اپنا قابل قدرکردارادانہیں جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںاسرائیلی بربریت اورفسطائیت کی آگ نے فلسطینیوں کوکندن بنادیا۔وہ اپنے پیاروں کی شہادتوں پراللہ ربّ العزت کے روبروسربسجود ہوجاتے ہیں،انہیں بندوق اوربارود کے زورپرہرایا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ پیر بولان ومہران حضرت سخی فیض سلطان باہوؒ اوستہ میں مرید ین وعقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت الصالحین پاکستان انٹر نیشنل کے مرکزی رہنما سابق ڈسٹرکٹ زکواۃ وعشر کمیٹی جعفر آباد الحاج صاحبزادہ پیر محمد سکندر سلطان ، جماعت الصالحین انٹر نیشنل بلوچستان کے امیر الحاج صاحبزادہ سلطان محمد حیات قادری ، صاحبزادہ تیمور سلطان القادری ، صاحبزادہ سنی سلطان ، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، چیئر مین ذاکٹر قاسم شاہ بخاری ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنر ل سیکرٹری سید طاہرعلی کے علاوہ دیگر عمائدین بھی موجود تھے قبل ازین الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے اپنے دورہ اٹلی برطانیہ بھارت کے حوالے سے تفصیلی سے آگہی فراہم کی انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے زندان بھی وہاں مقید فلسطینی مزاحمت کاروں کی قوت ارادی کوکمزور نہیں کر سکتے۔نہتے فلسطینی سات دہائیوں سے آزادی آزادی کی دوہائیاں دے رہے ہیں لیکن عالمی ضمیر بیدار ہونے اوراپناکلیدی کرداراداکرنے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بڑے پیمانے پر شہادتوں کے باوجوداپنی آبائی سرزمین اور اپنے حق آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے سات دہائیوں میں اپنے نظریات پرآنچ نہیں آنے دی،انہیں شہید کیا جاسکتا ہے لیکن شکست نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ جذبہ آزادی کی جومشعل فلسطینی شیرخواروں اورشہیدوں کے مقدس خون سے روشن ہواسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بجھا سکتی۔اس جنگ آزادی میں جیت فلسطینیوں کامقدر جبکہ اسرائیل اوراس کے حواریوں کی شکست فاش نوشتہ دیوار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الحاج صاحبزادہ انہوں نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما قاضی انور نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ٰعلی امین گنڈاپور کو فوجی شہداء کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہیے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوتا تو فوجی جوانوں کے جنازوں میں پہنچ جاتا، پی ٹی آئی کی قیادت سے میں مطمئن نہیں ہوں تو عوام کیسے مطمئن ہو گی؟
قاضی انور کا کہنا ہے کہ پچھلے 6 ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو رہی، میں 3 بجے تک انتظار کرتا ہوں، پھر واپس چلا جاتا ہوں
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، سوشل میڈیا پر اسے غدار کہا جاتا ہے، اگر وہ غدار ہیں تو اس کی حکومت کی اہمیت کیا رہ جاتی ہے، پتہ نہیں کون یہ پروپیگنڈا کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ اچھے وکیل ہیں، وکیل میں اور سیاسی میدان سے آئے سیاستدان میں بہت فرق ہے، مجھے ان کی ایمانداری پر نہیں لیکن سیاسی سوجھ بوجھ پر شک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سپورٹ کے بغیر نہ کوئی جدوجہد ہوتی ہے نہ انقلاب آتا ہے، جب تک پی ٹی آئی کی قیادت میدان میں نہیں آئے گی تو عوام کیسے نکلے گی، قیادت کا دیانتدار ہونا ضروری ہے، لوگ ایماندار قیادت کے پیچھے نکلتے ہیں۔
قاضی انور کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پیدا ہونے والے حالات اب سنبھالنا مشکل ہے، دہشت گرد فوج کے راستے میں بارود ڈالتے ہیں۔