اسلام آباد+ راولپنڈی  ( اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار +نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے دو گھنٹے سے زائد ملاقات کی ۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر 31 جنوری تک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ہم جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھا دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزدہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت اگلی میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تیاری کرکے آئے، ایک ایسا غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے جو ذمہ داران کا تعین کرسکے، اس کمیشن میں ہم اپنی مرضی کا جج نہیں چاہ رہے بلکہ سپریم کورٹ کے موسٹ سینئر ججز کی بات کررہے جو ان دونوں واقعات کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرسکے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم مذاکرات کے تیسرے  مذاکراتی رائونڈ کیلئے تیار ہیں جس کیلئے دوسرا فریق کمیشن کے قیام سے متعلق ورکنگ کرکے ا?ئے، اتنے دن گرنے کے باوجود ابھی مذاکرات کے اندر کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، کمیشن کا قیام اور اسیران کی رہائی ہمارے پہلے دو مطالبات ہیں۔ یہ دونوں مطالبات ہم تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، تیسری میٹنگ میں پریکٹیکل اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکراتی کمیٹی سربراہ عمر ایوب کو بانی نے مکمل اختیار دیا ہے، چارٹر آف ڈیمانڈ پر انکے دستخط ہوں گے بانی کے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی نے رہائی کی بات نہیں کی، کسی ایگزیکٹو آرڈر نہیں قانونی طریقے سے باہر آئیں گے، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ملک کی نیک نامی کا سبب نہیں بنے گا، اس ریفرنس میں خان ان کی اہلیہ سمیت فیملی کا کوئی ممبر بینیفشری نہیں، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ کے بعد مذاکراتی عمل میں ہمارے رویوں میں تلخی آئے گی۔ اس سے قبل  سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی  مذاکراتی کمیٹی نے دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات کی، علی امین گنڈاپور مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے۔اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا اور وکیل فیصل چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شامل تھے، کمیٹی کے دو ارکان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باضابط طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، اسپیکر نے صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے حکومت ملاقات کروا دے۔پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کے معاملے پرعمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو گزشتہ روزموبائل پر میسج بھیجا تھا۔190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ خلاف آیا تو مذاکراتی عمل میں ہمارے رویوں میں تلخی تو آئے گی۔ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ صحافی کے سوال پر صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا این آر او حکومت مانگ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں مانگ رہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نہ کسی کے کہنے پر اور نہ کسی کے خوف سے مذاکرات کر رہی ہے، پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں مذاکرات کر رہی ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت مذاکرات کو سبوتاژکر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام وزراء  بانی پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ایک ٹویٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کبھی بھی این آر او نہیں لیں گے، این آر او لینے والے اب رائیونڈ میں آرام کر رہے ہیں۔
 سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  مذاکرات میں سنجیدہ  اور مخلص نہیں ہے۔ پی ٹی آئی  بانی پی ٹی آئی  کو کیش کرا رہی ہے۔  آج  190 ملین پاؤنڈ کی ہیئرنگ ہے۔ عمران خان کے اقتدار میں جو کچھ ہوا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ برطانیہ سے جو رقم آئی کیبنٹ کو بتائے بغیر اس کی منظوری لی گئی۔  600 ارب سے زائد کراچی کی زمین سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچا۔  انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ حکومتی خزانے کی بجائے بزنس ٹائیکون کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا دیا گیا۔ القادر یونیورسٹی کے بورڈ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔ اس ادارے سے کیا ہو رہا ہے، میڈیا انوسٹی گیشن کرے۔ آج عدالت نے فیصلہ دینا ہے۔ امریکہ کے ساتھ انہوں نے نئے ڈرامے شروع کر رکھے ہیں۔ حکومت کے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ حکومت کو امریکہ کی جانب سے عمران خان کے بارے میں کچھ کہا گیا نہ ریلیف دینے کی بات کی گئی۔ یہ ملک کو بدنام کر رہے ہیں ۔ کرائے کی جگہ پر کانگریس ہیئرنگ کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ ایبسلوٹلی ناٹ والے ان کے آگے لیٹ گئے ہوئے ہیں ۔ ڈی چوک میں اموات پر سیاست کی گئی، اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے چار ارب ڈالرز اپنے گھروں میں بھیجا ہے۔ یہ انہیں کہتے ہیں کہ پاکستان پییسہ بھیجنا بند کر دیں۔ ان کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔  انہوں نے جو کرنا ہے وہ کر لیں۔  مجھے قرآن آٹھوا لیں، میں مذاکرات کے حق میں ہوں۔ جو مذاکراتی ٹیم ہے مجھے ان کی سینسیرٹی پر شک ہے۔ جو انہوں ٹویٹ کیا اس کے بعد مذاکرات کی گنجائش رہتی ہے۔ بزنس ٹائیکون اتنا ہی مجرم ہے جتنا بانی تحریک انصاف ہے۔ اسے بھی قانونی کٹہرے میں لانا چاہئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی ا ئی قومی اسمبلی اڈیالہ جیل مذاکرات کے ا ئی کی رہی ہے پاو نڈ

پڑھیں:

حق دو بلوچستان مارچ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا جس کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ، طلال چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک قافلہ اور لانگ مارچ اسلام آباد آئے تھے،یہ ہمارے لئے انتہائی عزت و احترام کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب دل سے چاہیتے ہیں بلوچستان کے مسائل حل ہوں، جماعت اسلامی نے 8 مطالبات رکھے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں بلوچستان حکومت، وفاقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، یہ کمیٹی ایسی تجاویز دے گی جس بلوچستان کے مسائل حل ہوں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہےاور بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دل سے بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان کا امن بلوچستان کے امن سے جڑا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ لوگ جو معصوم شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرتے ہیں اُن عناصر کیلیے کہیں کوئی جگہ نہیں ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بیرونی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لئے وہاں کی عوام کے ساتھ مل کر فیصلے لئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ ہم تجاویز کو حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کے بچے قانونی منظوری کے بعد انسے ملاقات کر سکتے ہیں ،غیر ملکی شہریوں کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حذیفہ رحمان
  • بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
  • ہتھیار ڈالیں یا واپس افغانستان جائیں، ورنہ آپریشن ہوگا، باجوڑ امن جرگے نے طالبان پر واضح کردیا
  • کراچی: وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم
  • کراچی، وکیل شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
  • ‘حق دو بلوچستان’ تحریک: حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • حق دو بلوچستان مارچ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا
  • سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا