تربت میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تربت کے علاقے جوسک میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کا تعین کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
بلوچستان کے علاقے دکی میں ندی میں نہاتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ دکی کی انمبار ندی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت زرکنا بی بی، خاتون بی بی، فریجہ بی بی اور سوا بی بی دختر بارام خان کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر بالترتیب 11 سال، 8 سال، 7 سال اور 5 سال ہے۔
حادثے کے بعد مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں بہنوں کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ: مختلف واقعات میں 18 افراد ڈوب گئے، 8 کو زندہ نکالا جاسکا
اس سے قبل بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں عباسیہ کینال میں تیراکی کا مقابلہ جان لیوا ثابت ہوا، جہاں شرط لگا کر نہر پار کرنے کی کوشش میں 66 سالہ بزرگ شہری ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 2 بزرگ افراد کے درمیان عباسیہ کینال میں تیراکی کی شرط لگی تھی۔ ایک بزرگ نہر کے درمیان تک پہنچا لیکن پانی کے بہاؤ کے باعث ڈوب گیا، جس کی لاش بعد میں نکال لی گئی۔ ریسکیو کے مطابق دوسرا بزرگ شخص نہر کے آدھے راستے سے ہی واپس لوٹ آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان حادثہ نہر