ریاض : سعودی  دارالحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سردی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے نہ صرف شہری علاقے بلکہ صحرائی وادیاں بھی سیراب ہو گئی ہیں، جس سے قدرتی مناظر اور ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔

 

مقامی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم غیر یقینی رہ سکتا ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ریاض میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سردی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 اگست سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5 سے 7 اگست کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش
  • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
  • آج سے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کب تک جاری رہیں گی؟
  • اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش
  • ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس میں کمی
  • لاہور: مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ  ہفتے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی