دستخط شدہ فیصلہ تیار اور میرے پاس موجود ہے ، جج احتساب عدالت
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا 190ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جج آج دستخط شدہ فیصلہ بالکل تیار اور میرے پاس ہے، بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ سنائے جانے کاعلم تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 2 مرتبہ پیغام بھجوایا مگر وہ بھی پیش نہیں ہوئے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع فراہم کئے گئے،احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدکا کہنا ہے کہ میں صبح 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھااور ملزمان کا انتظار کررہا تھا کہ وہ عدالت میں پیش ہوں تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے۔
میرے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بتا دیا ہواتھاکہ فیصلہ آج سنایا جائیگا۔(جاری ہے)
جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل سے روانگی سے قبل کہاکہ اب کیس کا فیصلہ 17جنوری بروز جمعہ سنایاجائیگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا تھا۔ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کی تھی۔عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 8 بجے عدالت پہنچاتھا۔ بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھی بھجوایا گیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تھیں جبکہ ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے تھے۔ اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔بشری بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں۔ آج فیصلہ بالکل تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دئیے گئے تھے۔قبل ازیں احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری بار 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی۔190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا تھااور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی گئی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احتساب عدالت کے جج عمران خان اور ان بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش کی اہلیہ بشری جج ناصر جاوید کے دوران عدالت نے کا فیصلہ پیش نہیں کیس کا
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات سے متعلق تہلکہ خیز بیان
پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہنے والے شاعر و گلوکار سلمان احمد نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کو سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سب سے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اپنی کزن کے ذریعے اندرونی ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ بشریٰ بی بی کو نہ صرف قیدیوں کے مقابلے میں سب سے اچھا کھانا دیا جا رہا ہے بلکہ انہیں باقاعدگی سے تہذیب بیکری کی مٹھائی، کے ایف سی چکن اور خشک میوہ جات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سب سے زیادہ سہولیات حاصل ہیں اور وہ کسی قسم کی محرومی کا شکار نہیں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی کزن جلد ہی سہولیات کی ایک مکمل فہرست بھی فراہم کرے گی۔ سلمان احمد کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو ممکنہ زہر دیے جانے کے خدشات کے پیش نظر جیل میں باہر کا کھانا منگوانے کی اجازت نہیں، تاہم بشریٰ بی بی کے معاملے میں ایسا کوئی خطرہ لاحق نہیں کیونکہ وہ ایک "قیمتی اثاثہ" ہیں۔تاہم سلمان احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ متعدد صارفین نے ان کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ " تہذیب بیکرز مٹھائی بیچتے ہی نہیں"، اس لیے ان کا مؤقف حقیقت کے برعکس ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے بھی سلمان احمد کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اور بے بنیاد اور "احمقانہ" ٹویٹ پر کب معذرت کریں گے؟ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کئی بار ہدایت دے چکے ہیں کہ ایسی غیر مصدقہ اور متنازع باتوں سے گریز کیا جائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد ازاں اظہر مشوانی نے اپنا یہ ٹویٹ مبینہ طور پر ڈیلیٹ بھی کر دیا، لیکن اس سے پہلے ہی یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا تھا اور صارفین کی بڑی تعداد نے سلمان احمد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔