بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، ہم فیصلہ سننے کے لیے آج عدالت آئے تھے، بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل سے کورٹ تک لانا جیل انتظامیہ کا کام تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں فیصلے کا وقت 11 بجے دیا گیا تھا اور ہم اسی حساب سے آئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے اُمید ہے، ہم اعلیٰ عدالت میں جائیں گے، جس طرح باقی کیسز ختم ہوئے یہ کیس بھی ختم ہو گا۔

 مذاکرات اور اس مقدمے کا آپس میں تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکراتی عمل جاری ہے سننے میں آ رہا ہے کہ تیسری نشست 15 جنوری کو ہو گی، ہم ڈیل نہیں کر رہے، ملک میں جمہوریت اور انصاف کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور اس مقدمے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے، ہماری کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جانا تھا جو ابک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 17 جنوری دے دی ہے۔

جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں آنے کے لیے دو بار پیغام بھیجا گیا، وہ کمرۂ عدالت میں نہیں آئے، ہم 2 گھنٹے سے مسلسل انتظار کر رہے تھے، صبح ساڑھے 8 بجے سے میں کمرۂ عدالت موجود ہوں، نہ بانی پی ٹی آئی، نہ ان کے وکلاء اور نہ کوئی فیملی ممبر آیا، ان کو ایک اور موقع دیتے ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے سماعت 2 بار مؤخر ہو چکی ہے، جس کے بعد تیسری بار اس کی تاریخ آج 13 جنوری مقرر کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز کابزدار سے کوئی موازنہ نہیں ، شیر افضل مروت

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے ان کا کوئی موازنہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی مجھے خود کہتے تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا اور انہی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں۔ اور مجھے معلوم ہے کس طرح بانی پی ٹی آئی کے کانوں میں باتیں ڈالی جاتی ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقاتیں ہی میری وجہ سے شروع ہوئی تھیں۔ 2024 انتخابات کی اصل فاتح پی ٹی آئی ہے اور 2018 کی فاتح بھی پی ٹی آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے سیاسی مخالفت ضرور ہے لیکن بزدار کا ان سے کوئی موازنہ نہیں ہے، چغل خوری اور حسد نے پارٹی کونقصان پہنچایا۔ اب 9 مئی کا دن آنے والا ہے لیکن پارٹی کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے گزشتہ روز بریفنگ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتا دی
  • بھارت ظلم و جبر کی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو ہرگز دبا نہیں سکتا، بیرسٹر سلطان
  • مریم نواز کابزدار سے کوئی موازنہ نہیں ، شیر افضل مروت
  • پاک بھارت کشیدہ صورتحال، پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے: بیرسٹر سیف
  • عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، بیرسٹر گوہر کو دعوت نامہ مل گیا
  • سیاسی استحکام کیا اب ممکن نہیں؟
  • اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سلمان اکرم راجا
  • بھارت سے گزشتہ سال 305 ملین ڈالر کا خام مال درآمد کیا گیا، کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر