وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی تربت میں بم دھماکے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تربت میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے شر پسند عناصر کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
(جاری ہے)
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہری کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کے بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان کو دہشتگرد ی کے عفریت سے پاک کرنے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر محمد وسیم کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ابھی جاری اور اس متعلق اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی سی بی پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقنینی بناتا ہے کہ ٹیم کو بہترین ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر کامیابی کا سلسلہ جاری رہے۔