Jang News:
2025-07-26@13:54:44 GMT

بلاول بھٹو اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے: گورنر پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

بلاول بھٹو اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔

اٹک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔

پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں: سلیم حیدر خان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران کسانوں کو مافیا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد بھی ملکی استحکام اور ترقی کی خاطر کیا، سیاست صرف عزت اور عوام کی خدمت کے لیے کی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی غریب کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوئی تو اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا

پڑھیں:

میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ  کیا؛ محسن نقوی

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے  ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی، کہا کہ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ  کیا اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے  قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کیں اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

 محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا خط
  • صدر زرداری کی70ویں سالگرہ  آج منائی جائیگی
  • گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات‘ بری ہونے پر مبارکباد دی 
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ  کیا؛ محسن نقوی
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا