ایف بی آر کا ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ہے جن کی لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گی۔
ایف بی آر کے خط کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی جس کے لیے ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا، 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی، 3 ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی، 1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی 2025 کے دوران کی جائے گی، پہلے مرحلے میں جنوری میں 75، فروری میں 200 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی جبکہ مارچ میں 225 گاڑیوں کی ڈلیوری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 اور مارچ میں 260 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی۔
ترجمان ایف بی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے، یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے لی جا رہی ہیں، یہ گاڑیاں صرف فیلڈ افسران کے لیے ہوں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جائے گی گاڑیوں کی ایف بی آر
پڑھیں:
پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار
آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح روٹی کی قیمت میں گرانفروشی پر 549 افراد کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کو جرمانے اور 7 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمانہ قیمتیں گرانفروش