سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹر یبونل کو چیلنج کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹر یبونل کو چیلنج کر دیا۔درخواست میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹریبونل پر اعتراض اٹھایا گیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا کہ ایک ہی وقت میں ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل بنائے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر مشتمل الیکشن
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔