Nai Baat:
2025-11-04@04:42:10 GMT

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2675 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی عالمی معاشی رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

ڈی ایس پی کو فون کرکے کہا پولیس کی زیادہ نفری لے کر پہنچیں، لیاقت محسود

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔

لیاقت محسود  نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثےمیں جس کا بچہ جاں بحق ہوا میں اس کےغم میں شریک ہوں، اس کے گھر اور اسپتال بھی جاؤں گا۔

شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او نے کہا کہ آپ آجائیں، قانونی کارروائی کروں گا، ہم پندرہ سے بیس افراد حادثے کےمقام پر پہنچ گئے۔

لیاقت محسود کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت لوگ موجود تھے، انہوں نے دعوی کیا کہ لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا، احتجاجاً نیشنل ہائے وے بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے، اس موقع پر لیاقت محسود کےگارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی ایس پی کو فون کرکے کہا پولیس کی زیادہ نفری لے کر پہنچیں، لیاقت محسود
  • لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا