ایم پی اے خیر جان بلوچ کیخلاف بیان پر مولانا ہدایت الرحمان کی معذرت خواہی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
گزشتہ روز ایم پی اے خیر جان بلوچ کیخلاف شائع ہونیوالے بیان پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ نشرواشاعت کیجانب سے غلط فہمی کے باعث بیان جاری ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گزشتہ روز ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ کے خلاف بیان پر معذرت کر لی۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے غلطی اور غلط فہمی سے بیان جاری ہوا۔ جس کی تردید اور معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ پر اشرافیہ، مافیاز اور سیکیورٹی فورسز کے حق میں بیان پر تنقید کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے اسے قوم پرستوں کے دوغلے پن کے شکار اور بدترین کردار و عمل کا تسلسل قرار دیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی خیر جان بلوچ ایم پی اے
پڑھیں:
لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کردی جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرم ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کرنی چاہیے، بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کرپشن اور بدانتطامی کی بدترین شکل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نااہلی حکمرانوں اور اداروں کی ہے مگر سزا عوام کو مل رہی ہے۔