ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز کےلئے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
پیر کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاربن ایشین ونٹر گیمز ایک بین البراعظمی کھیلوں کا ایونٹ ہے جو چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے آخری سال میں منعقد ہو رہا ہے ، اور یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین میں منعقد ہونے والا پہلا بین الاقوامی سرمائی کھیلوں کا جامع ایونٹ ہے۔
ان ایشین ونٹر گیمز میں چائنا میڈیا گروپ نہ صرف ایونٹ کی نشریاتی کوریج کرے گا بلکہ تاریخ میں پہلی بار جامع بین الاقوامی سرمائی ایونٹ کے مرکزی براڈکاسٹر کی خدمات بھی انجام دے گا اور دنیا کو مکمل 4Kمعیارکے ساتھ بین الاقوامی پبلک سگنل اور متعلقہ میڈیا خدمات فراہم کرے گا۔
ہمیں عالمی معیار کے بہترین پبلک سگنل کے ذریعے “سی ایم جی پروڈکشن”کا نام دنیا میں دوبارہ روشن کرنا ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق نویں ایشین ونٹر گیمز 7 سے 14 فروری 2025 تک ہاربن میں منعقد ہوں گے اور ان میں 6 ایونٹس کے کل64 مقابلے ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
واٹس ایپ کا منفرد فیچر متعارف، صارفین گروپ چیٹ میں اسٹیٹس شیئر کرسکیں گے
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اہم اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب گروپ چیٹس میں براہ راست اسٹیٹس اپڈیٹ شیئر کیا جاسکے گا۔ اس فیچر کا مقصد گروپ کے اندر فوری پیغام رسانی اور اعلانات کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔
یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.22.11 میں شامل کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر یہ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں شامل چند مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ کے اندر موجود انفارمیشن اسکرین سے ایک خاص اسٹیٹس اپڈیٹ تیار کر سکتے ہیں، جو صرف اسی گروپ کے تمام ممبران کو دکھائی دے گا۔ یہ اپڈیٹ نہ تو کسی مخصوص فرد کو ٹیگ کرنے کی ضرورت رکھتا ہے اور نہ ہی اس کے لیے الگ سے اطلاع بھیجنے کی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مس کالز کی یاددہانی کے لیے مفید فیچر متعارف
اس سے قبل واٹس ایپ اسٹیٹس صرف مخصوص منتخب کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کیے جاسکتے تھے، تاہم یہ نیا فیچر انفرادی گروپس کے اندر اطلاعات کے تبادلے کو زیادہ واضح اور مؤثر بنا دے گا۔ اسٹیٹس پوسٹس، عام اسٹیٹس کی طرح، چوبیس گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی، جس سے گروپ چیٹ کا ماحول غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رہے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق صارفین یہ گروپ اسٹیٹس اپڈیٹس دو مقامات سے دیکھ سکتے ہیں۔ یا تو براہ راست گروپ کے آئیکون پر کلک کر کے، یا پھر عمومی اسٹیٹس اپڈیٹس کے ٹیب میں، جہاں ہر گروپ کی پوسٹ الگ سے اور واضح طور پر ظاہر کی جائے گی۔ ان اسٹیٹسز کو صرف وہی افراد دیکھ سکیں گے جو اس مخصوص گروپ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بات چیت میں الجھن کا توڑ، واٹس ایپ نے ’ویو ایموجی‘ متعارف کرا دیا
واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کے بارے میں یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ان گروپ اسٹیٹس اپڈیٹس کو مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ ان کی رازداری اور سکیورٹی پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔
یہ نیا اضافہ خاص طور پر ان گروپ چیٹس کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں اور اہم اعلانات یا پیغامات عام گفتگو میں دب کر رہ جاتے ہیں۔ اب ایسے تمام پیغامات کو اسٹیٹس کی صورت میں نمایاں طور پر پیش کیا جاسکے گا اور وہ مخصوص مدت کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟
فی الوقت یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے، تاہم جلد ہی توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ ایک اور قدم ہے جو صارفین کے درمیان بہتر رابطہ، معلومات کی ترسیل اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹس شیئر گروپ چیٹ میٹا واٹس ایپ