کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کیلئے کام ہورہا ہے، ترجمان پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کےلیے کام ہو رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں ہاکس ہوتے ہیں وہ نہیں چاتے معاملات آگے بڑھیں، خواجہ آصف اور عظمیٰ بخاری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے اور ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے کیونکہ عوام کے سامنے کھڑے ہوکر انصاف مانگنے کو پریشر نہیں کہتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے انہیں کوئی نئی چیز کی ڈمانڈ ہو، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے نظریات نہیں ملتے ابھی بانی چیئرمین کے خلاف اکٹھے ہوکر بیٹھے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹرمپ اور واشنگٹن کی جانب آنکھیں نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ سے توقع ہے، ہم نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر انکار کی سزا پائی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بدامنی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کرم میں 166 بنکرز موجود ہیں جس کی مسماری کےلیے کام ہو رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 190 ملین کے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں باربار تبدیلی پر تشویش کا ا ظہار کیا اور کہا کہ ڈیل کے بعد بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی، پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں پیسہ نہیں آیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گواہ موجود ہیں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں لیکن ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے، القادر ٹرسٹ فیصلے کے ذریعے بانی چیئرمین کو بلک میل کرکے جھکایا نہیں جاسکتا ہے، عدالیہ کو دیکھنا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا نے کہا کہ پی ٹی آئی رہا ہے
پڑھیں:
مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں: ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ترجمان شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے. بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے کی سچائی پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسیوں کے پیش نظر پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کیے ہیں. واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے. سارک اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں کو جاری ویزے معطل کر دیے گئے ہیں.تاہم سکھ یاتری اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد کم کرکے 30 کر دی گئی ہے. پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور پاکستان نے مناسب جوابات دیے ہیں۔ ترجمان نے وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ ترکیہ کو اہم قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ترک قیادت سے مفید بات چیت ہوئی ہے. اسی طرح یو اے ای کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا اور ازبک و ایرانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان انسداد دہشتگردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے آخر میں یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔