پنجاب میں سونے کے بڑے ذخائر کا انکشاف، جیولوجیکل سروے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اٹک : پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات، ابراہیم حسن مراد نے انکشاف کیا ہے کہ اٹک کے علاقے میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر کا پتہ چلا ہے، جن کی مالیت 800 ارب روپے یا 2.87 ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
ان کے مطابق یہ ذخائر 32 کلومیٹر کے علاقے میں موجود ہیں، اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے ان ذخائر کی تصدیق کی ہے۔ اس مقصد کے لیے 127 مختلف جگہوں سے نمونے جمع کیے گئے، جو پنجاب کے معدنی وسائل کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ دریافت پاکستان کی معدنی دولت کے بہتر استعمال کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جو معاشی استحکام اور آئندہ نسلوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا، صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنا رہے ہیں۔ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔