لوگوں کے ناخن نکالے گئے، ان پر تشدد ہوا، تحقیقات ہونی چاہیئے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارے مسنگ پرسنز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، سویلین کو کیوں ملٹری تحویل میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہریوں پر اسنائپرز سے گولیاں چلائی گئیں، تحقیقات ہونی چاہیئے، لوگوں کے ناخن نکالے گئے، ان پر تشدد ہوا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے مسنگ پرسنز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، سویلین کو کیوں ملٹری تحویل میں رکھا گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ برطانوی ادارے اور ایک کاروباری شخصیت کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو کیسے بانی ٹی آئی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے یونیورسٹی بنائی، اسپتال بنایا، ان کی کردارکشی کیوں کی جا رہی ہے؟ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین نے مسلسل "اووو اووو" کے نعرے بھی لگائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں عمر ایوب
پڑھیں:
رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں جمعیت کے رہنماؤں نے صوبائی رہنماء مولوی سرور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماء کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے رہنماؤں نے مولانا سرور موسیٰ خیل کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو ائی کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت کے صوبائی نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل کی گرفتاری کی شدید الفاظ مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے جے یو آئی کے مولانا حافظ حسین احمد شرودی، حاجی عبدالصادق نورزئی، مولانا محمد ہاشم خیشکی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مولانا سرور موسیٰ خیل اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری کو ریاستی اداروں کی جانب سے عوامی حقوق کی آواز کو دبانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ ایک سینئر بیوروکریٹ کی جانب سے جھوٹے مقدمے کا اندراج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف ہماری بے باک جدوجہد نے استحصالی اور عوام دشمن عناصر کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ مولانا سرور موسیٰ خیل نے ہمیشہ غریب، مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے اور اسی پاداش میں انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جے یو آئی کسی بھی سازش، دباؤ یا جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ ہماری عوامی حقوق کی تحریک جاری رہے گی۔ ہم اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا اور ان کے بیٹوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ہم ہر محاذ پر اپنے قائدین اور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی۔