نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون ،5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 5 ملزمان گرفتار، چرس، آئس، شراب، مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پانی والی موٹر برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق مورو اور ہالانی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں5 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔راشد جتوئی سے 540 گرام چرس،مرسل الدین شاہ سے 6 گرام آئس،حسین مری سے 10 لیٹرز شراب،پریل سولنگی سے 5 بوتلیں شراب ، ریاض کلھوڑو سے 5 بوتلیں شراب برآمد کرکے نارکوٹکس اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔نوشہروفیروز سٹی، کنڈیارو اور کمالدیرو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 مسروقہ موٹر سائکلیں اور ایک پانی والی موٹر برآمد کرلی۔برآمد شدہ موٹر سائیکلز تصدیق کے بعد اصل مالکان غلام النبی راجپوت، شہزاد میمن اور اشتیاق لنجار کے حوالے کردی گئیں۔ جبکہ پانی والی موٹر علی گوہرکلہوڑو کے حوالے کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کے آُپریشنز جاری، رواں سال 159 دہشت گرد گرفتار کئے گئے
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں 33 دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹس میں شامل تھے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے 1717 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں بھارتی حفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بھی شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رواں سال 159 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں 33 دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹس میں شامل تھے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔
دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے 1717 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں بھارتی حفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بھی شامل تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے کریک ڈاؤن کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔