آج بروزمنگل14جنوری2025مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شد ید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ٹھنڈ پڑنے کا امکان۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردو منفی11، گوپس، استور منفی10، لہہ منفی 09، گلگت، کالام منفی 07،بگروٹ،ہنزہ منفی 06، دیر اورچترال میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
کراچی:سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔
گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔