Daily Mumtaz:
2025-07-24@20:29:21 GMT

190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ مؤخرہونے پر افواہیں سرگرم 

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ مؤخرہونے پر افواہیں سرگرم 

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخرکیاگیاہے،ماضی میں کسی بھی سیاسی شخصیت کے خلاف بننے والے مقدمات کے فیصلوں کو باربارمؤخرنہیں کیاگیا،یہ اپنی نوعیت کا پہلاموقع ہیکہ اہم سیاسی رہنما کے خلاف احتساب عدالت کے جج فیصلہ لکھنے کے باوجود نجانے کیوں سنانے سے گریزاں ہیں،کیااس کے پیچھے کوئی کہانی ہے؟کوئی ڈیل ہورہی ہییاکیس میں جان نہیں ہیکیونکہ باربار ایساکرنے سے افواہیں جنم لیتی ہیں حالانکہ گزشتہ رات تک عدالتی عملے اور حکومت کی طرف سے واضح طورپر یہ تاثردیاگیاتھاکہ آج اس کیس کافیصلہ ہرصورت سنادیاجائے گا،میڈیارپورٹس کیمطابق عدالت نے 11بجے کیس کافیصلہ سنانے کا وقت مقررکیااور احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانانے یہ اعلان کیاکہ وہ صبح آٹھ بجے سے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ،نہ تو ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی وکلاء آئے لہذا ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ نہیں سنایاجاسکتا،جب کہ قانونی ماہرین کاکہناہیکہ ہوسکتاہے کہ عدالت نے ملزمان کو ایک موقع دیاہیکہ وہ ہرصورت پیش ہوں،اگرآئندہ تاریخ کو ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عدالت کو فیصلہ سنانے سے کوئی نہیں روک سکتا،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر کایہ موقف ہے کہ کیس بے جان ہے کوئی چیزثابت نہیں ہوئی ،عمران خان بری ہونے والے ہیں اور جج پر دباؤہے اسی وجہ سے باربارفیصلہ نہیں سنایاجارہا،بیرسٹرگوہرنے ڈیل کے تاثر کومستردکیاجب کہ وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑاور سینیٹرطلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرکے فیصلے میں تاخیر کا ذمہ دارتحریک انصاف کوقراردیامگرسوچنے کی بات یہ ہیکہ عمران خان توجیل کے اندرقید ہیں انہیں عدالت میں پیش کرناجیل حکام کی ذمہ داری بنتی ہے اور جیل کے سیل سے عدالت لانیمیں چارمنٹ لگتے ہیں ،جیل حکام نے کس کے اشارے پر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیاجب کہ ماضی میں جب عمران خان نے ایک مواقع پر فردجرم عائد ہونے کے موقع تاخیرحربے استعمال کئے توجیل حکام انہیں سختی کرکے عدالت میں لائے تو آج ایساکیاہواکہ انہیں عدالت پیش نہیں کیاگیا،بشریٰ بی بی بھی پیش نہیں ہوئیں اس کا مطلب ہیکہ بیک گراونڈ میں کچھ نہ کچھ ہواہے،دوسری جانب سپیکر کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں اور حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی تیسری میٹنگ 16جنوری پیر کو طلب کرلی گئی ہے،جس میں تحریک انصاف اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی ،ہوسکتا ہے کہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے عدالتی فیصلیمیں تاخیرکرائی گئی ہو،دوسری جانب قومی اسمبلی میں آج تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعظم شہبازشریف کے بتائے ہوئے جاپانی طریقہ احتجاج اوو،اوو کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کیا،عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی تاہم حیران کن بات یہ تھی کہ شیرافضل مروت جنہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیاوہ اس سارے معاملے پر لاتعلق رہے اور حکومت کے خلاف احتجاج کاحصہ نہیں بنے جب تحریک انصاف کے ارکان عمرایوب کی قیادت میں ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے اپوزیشن لابی میں گئے تو شیرافضل مروت دوسرے دروازے سے قومی اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے جس پر یہ تبصرے کئے گئے کہ شیرافضل مروت نے آج پی ٹی آئی قیادت کو بتادیاہے کہ وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عدالت میں پیش کے خلاف پیش نہ

پڑھیں:

ٹی 20 سیریز، دوسرے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 2o میچ آج شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے،  پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے اور وہ جلد وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو کم اسکور پر محدود کرنا چاہتے ہیں۔

یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے، بنگلہ دیش نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے تاکہ سیریز برابر ہوسکے۔

پاکستانی ٹیم میں آج نوجوان کھلاڑیوں کو پھر موقع دیا گیا ہے۔ فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرکے صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش پاکستان ٹی 20سیریز

متعلقہ مضامین

  • عمران کے بیٹے مہم چلا سکتے ہیں، مگر 190ملین پاونڈ کیس کا ذکر بھی کریں، عطا تارڑ
  • عمران نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا: علی امین گنڈا پور
  • انضمام ختم کرنے یا ایف سی آر بحالی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ
  • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے: سپریم کورٹ
  • زیر التوا اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کی بنا پر فیصلے پر عملدرآمد روکا نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
  • عمران خان کے بیٹے امریکہ میں سرگرم، رچرڈ گرینل سے ملاقات – والد کی رہائی کا مطالبہ
  • 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو رہنماؤں 10، 10 سال قید
  • ٹی 20 سیریز، دوسرے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ