کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی، نیپرا میں سماعت کل کی جائے گی ۔نجی چینل کے مطابق کراچی کے لیے بجلی تقریباً 5 روپےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان ہے، کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی 4روپے 98پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔درخواست نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے، نیپرا میں کے الیکڑک کی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔

نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی والوں کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے، کےالیکٹرک نےصارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہنجی چینل گزشتہ ہفتے شہباز شریف کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے لایا تھا۔نجی چینل نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، نگران حکومت کے دور کو ملاکر گزشتہ ڈھائی سال کے دوران مستقل سرچارج ملاکر بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے۔

شہباز شریف کے دور حکومت میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ ہوا جب کہ بجلی صارفین پر فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا۔یوں، مستقل سرچارج ملاکر گزشتہ ڈھائی سال میں (جس میں نگران دور بھی شامل ہے) بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے، پاکستانی تاریخ میں بجلی ٹیرف میں اتنا اضافہ کسی بھی وزیراعظم کے ہوتے ہوئے نہیں ہوا۔بجلی صارفین پرڈھائی سال میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، جولائی تا اکتوبر 2022 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7.

91 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے تک اضافہ کیا گیا، جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23 روپےکا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا۔جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی 7.12 روپے تک مہنگی کی گئی جب کہ کابینہ کی منظوری سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ اور سرچارج عائد کیا گیا، صارفین نے سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں اضافےکا بوجھ الگ برداشت کیا۔بجلی ٹیرف میں تاریخی اضافے کے بعد حکومت ٹیرف میں کمی کی خواہشمند ہے، شہباز حکومت اب بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے مختلف آپشنز پر کام کررہی ہے۔حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم یا تبدیل ہونے کا فائدہ ٹیرف میں دینےکی تجویز ہے، بجلی بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

کرکٹر حسن علی کا اپنی شادی کیلئے بیوی کی قربانیوں کا انکشاف

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بنیادی ٹیرف میں مستقل سرچارج کی درخواست کی مد میں میں بجلی کیا گیا کے دور

پڑھیں:

نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’ سب انسپکٹرز‘ کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیاہے ، اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 ہے ، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیئے جائیں گے ۔ اپلائی کرنے کیلئے کم سے کم اہلیت سکینڈ ڈویژن میں گریجوایشن ہے ،لڑکوں کیلئے قد کی اہلیہ 5 فٹ 7 انچ جبکہ لڑکیوں کیلئے 5 فٹ 2 انچ ہے ۔

سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور

نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl

— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 17, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • حکومت کا 2600 ارب روپے کے قرض قبل از وقت واپس کرنے اور 850 ارب کی سود بچانے کا دعویٰ