کوئٹہ سے 40 کلو میٹردور سنجدی کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں پھنسے تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق اسپین کاریز کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے کان میں پھنسے تمام مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

’ لاشوں کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 9 جنوری کی رات سے شروع کیا گیا تھا، گزشتہ روز تک کان سے 11 لاشوں کو نکالا گیا تھا، کوئلہ کان سے آخری لاش کو بھی نکال لیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھیں: کوئلہ کان حادثہ: 11 لاشیں نکالی جا چکیں، ایک کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

سنجدی کے علاقے میں 9 جنوری کو حادثے میں گیس بھرجانے سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی تھی، جس میں 12 کان کن پھنس گئے تھے، تمام تر کوششوں کے باوجود کسی کان کن کو بھی زندہ نہیں بچایا جاسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بلوچستان سرچ اینڈ ریسکیو سنجدی کان کن کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان سرچ اینڈ ریسکیو کان کن کوئٹہ سرچ اینڈ ریسکیو ریسکیو ا پریشن کوئلہ کان

پڑھیں:

پونے میں اندریانی ندی پر بنا پل منہدم، 25 افراد کے بہہ جانے کا خدشہ

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ آج سہ پہر تقریباً 3.30 بجے پیش آیا، اطلاعات کے مطابق اتوار کا دن ہونے کیوجہ سے آج یہاں سیاح بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ماول تعلقہ کے کنڈمالا میں اندریانی ندی پر پل گرنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ آج سہ پہر کو پیش آنے والے حادثہ میں 20 تا 25 سیاحوں کے بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق پل کے اچانک منہدم ہوگیا جس کے بعد متعدد افراد ندی میں بہہ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کنڈمالا ماول تعلقہ کا ایک مشہور مقام ہے۔ مانسون کے دوران ہر روز بہت سے سیاح اس مقام کو دیکھنے آتے ہیں۔ کنڈمالا کو پار کرنے کے لئے یہاں اندریانی ندی پر ایک پل بنایا گیا ہے۔ یہ پل آج اچانک منہدم ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنڈمالا میں پل گرنے سے کچھ سیاح ندی کے پانی میں ڈوب گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ آج سہ پہر تقریباً 3.30 بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے آج یہاں سیاح بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پل منہدم ہونے کے وقت متعدد سیاح پل پر موجود تھے اور حادثہ کی وجہ سے متعدد سیاح ندی میں بہہ گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ میں کتنے لوگ ڈوب گئے ہیں۔ دریں اثنا پمپری-چنچواڑ پولیس کمشنریٹ کی تلگاؤں دبھاڈے پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ سیاحوں کو نکالنے کا کام جنگی تیزی سے جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کو مہاراشٹر کے پونے ضلع کے ماول تعلقہ کے تحت کنڈمالا گاؤں کے قریب اندریانی ندی پر لوہے کا پل منہدم ہونے سے تقریباً 10 سے 15 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اب تک تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانڈ فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ ایک افسر نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے پونے کے ضلع کلکٹر سے بات کی ہے اور حادثہ کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائی کے علاوہ تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونے ضلع کے ماول تعلقہ میں کنڈمالا کے مقام پر اندریانی ندی پر ایک پل گر گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ پل پر موجود کچھ افراد بہہ گئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
  • پشاور: گھر سے ماں اور بیٹی کی لاش برآمد
  • نئے ذرائع آمدن تلاش کیے جائیں‘ ڈی جی ادارہ ترقیات گوہرمیمن
  • محکمہ سیاحت میں آسامیوں کا اعلان
  • پولینڈ کے بائیکر کو سکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں گلگت منتقل
  • روس نے 1200 فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کردیں
  • یوکرین کو روس سے مزید 1200 فوجیوں کی لاشیں موصول
  • پونے میں اندریانی ندی پر بنا پل منہدم، 25 افراد کے بہہ جانے کا خدشہ
  • کراچی، سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے
  • گلگت: کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں