Express News:
2025-04-26@04:53:27 GMT

کوئی ڈیل نہیں، صرف مذاکرات ہونے ہیں، عمران خان

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی ڈیل نہیں صرف مذاکرات ہوں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض اوقات فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ عدالتی عملے نے ہمیں کہاتھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایاجائے گا۔ جج صاحب تھوڑا انتظار کرلیتے تو فیصلہ سنادیاجاتا۔

انہوں نے کہا کہ اب جو بھی فیصلہ ہوناہے 17 تاریخ کو آجائے گا۔ ہمیں امید ہے اعلیٰ عدلیہ ہمیں انصاف دے گی۔ فیصلے کامذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہونی ،مذاکرات ہونے ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہونے چاہییں، یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر

---فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ بانی سے ملاقات کو یقینی بنائیں۔

عمران خان کا آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی، واک کا مقصد تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا
  • پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • بھارت کا رویہ قابل مذمت، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے،سابق سفیر عبدالباسط