نو مئی عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ، پی ٹی آئی رہنما وقار احمد کی عبوری ضمانت کنفرم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جمال الدین : نو مئی عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیش رفت،انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما وقار احمد کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما وقار احمد کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی اور ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزم وقار احمد حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے تفتیش میں ملزم کو گناہگار قرار دیا ۔پراسیکیوشن نے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کے وکیل یوسف وائیں ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد میرٹ پر عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سنایا۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔