وفاق نے اسکولوں کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے دیے ہیں: وزیرِ تعلیم سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ — فائل فوٹو
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق نے اسکولوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے دیے ہیں۔
سردار شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صوبوں کا کام ہے صوبوں نے ہی کام کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کا سیکٹر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وفاق عملی طور پر بھی ہمیں سپورٹ کرے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہر گلی میں ماسٹرز کی ڈگری والے لوگ موجود ہیں لیکن ان کے پاس نوکری نہیں ہے۔
وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول لانا بہت بڑا چیلنج ہے جبکہ بچوں کے آؤٹ آف اسکول ہونے کی بڑی وجہ غربت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں میں بچوں کو تکنیکی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔
سردار شاہ نے مزید کہا کہ امتحانی سسٹم سے بہت ساری شکایات ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ نے سسٹم بہتر کیا ہے اور اسسمنٹ کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تعلیم سندھ سردار شاہ کہا کہ
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔