9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات سے متلعق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو گرفتار افراد کو 9 مئی کے مقدمات میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
ملزمان فرد جرم کےلیے عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فیصلہ کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
مقدمات کے دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی، 15 جنوری کو شہادتیں ہوں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔