ایسی گاڑی جسے چلانے کے لیے پیٹرول یا بجلی کی بھی ضرورت نہیں،دنیا حیران رہ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر مختلف کمپنیوں نے اب اسے ممکن بنا دیا ہے۔
ویسے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں تو پہلے تو ایسا ممکن نہیں تھا مگر اب اس حوالے سے ایک کمپنی نے بڑی پیشرفت کی ہے۔ایپٹیرا نامی کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی گاڑی کو کافی حد تک بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں۔
سولر ای وی نامی گاڑی کی تیاری کا بنیادی مقصد ہی شمسی توانائی سے لیس گاڑیوں کے لیے بجلی سے چارجنگ کی ضرورت ختم کرنا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ روزانہ یہ گاڑی سورج کی روشنی سے اتنی توانائی اکٹھی کرلیتی ہے کہ 40 میل تک آسانی سے سفر کر سکتی ہے۔بس آپ اس کو کہیں بھی لے کر نکل جائے اور پیٹرول یا بجلی کی فکر مت کریں۔
مجھے ’اوووو‘ والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں، شیر افضل مروت
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا، گاڑی اور باپ بیٹی تاحال لاپتہ
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے کے برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلے اور اس دوران جب انہوں نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تو سڑک پر پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا کر لے گیا، بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بات بیٹی بھی گاڑی کے ساتھ ہی پانی میں بہہ گئے، نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے لوگوں کو پکارتے رہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کار سواروں کو مدد کے لیے ہاتھ ہلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ڈی ایچ اے 5 میں برساتی ریلے میں بہنے والی اِس گاڑی میں ریٹائرڈ کرنل اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہےتھے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کار سوار مدد کےلئے ہاتھ ہلا رہے ہیں، اللہ اِنہیں محفوظ رکھے۔۔!! pic.twitter.com/htEGrQJzG7
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 22, 2025 اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس اور ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایچ اے فیز 5 راولپنڈی کے برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل چکا ہے، تاہم گاڑی میں سوار باپ بیٹی تاحال لاپتہ ہیں اور کار سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور اُن کی بیٹی کی تلاش کیلئے دریائے سواں میں بھی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں، اس دوران راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی پانی داخل ہوگیا اور ملحقہ دیہات بھی زیر آب آگئے، شدید بارش سے متاثر ہونے والے گاؤں میں باغ راجگان، کھڑکن، سوہاوہ شامل ہیں جب کہ اڈیالہ سرکل اور بسکٹ فیکٹری چوک پر بارش کے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔