ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے تحت ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے تحت ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے لیے کمیونیکشن سکلز کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبر رائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر کی سربراہی میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی کمیونیکشن سکلز میں بہتری لانے کے لئے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
سابق ڈائریکٹر ایس آئی ٹی اسلام آباد عنایت شاہ نے کمیونیکشن سکلز پر لیکچر دیا اور شرکا کی کمیونیکشن سکلز میں بہتری کے لیے تجاویز دیں ۔ سیشن کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی فیاض محمود نے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کو تربیتی سیشن کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے اراکین کی کمیونیکشن سکلز بہتر بنانے میں مدد ملے گی .
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن کے تربیتی سیشن اسلام آباد کا انعقاد
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔