پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے. عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال پوچھا ہے .

جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے 190 ملین پاؤنڈ چوری کرلیے.انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی تھی. نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ کیوں رشوت لی؟علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ این سی اے نے سوال اٹھایا کہ یہ اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ این سی اے نے قرار دیا کہ یہ چوری یا منی لائنڈرنگ کے پیسے نہیں ہیں، پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کی کہ یہ پیسے واپس لے جاؤں پھر وہ پیسے پاکستان آئے جس سے اربوں روپے فائدہ ہوگیا، جو جرمانہ عائد کیا گیا اس کی سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہے کہ ادارہ کیوں بنایا. جس میں سیرت نبویﷺ پڑھائی جارہی ہے؟عمران خان کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ جب پوچھیں گے کہ عمران خان نے سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا، وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، بانی چاہتے ہیں کہ سزا سنائیں اس کے بعد ہم ہائی کورٹ میں لے کر جائیں جن کے اوپر کیس بننا چاہیئے وہ عمران خان نہیں دیگر لوگ ہیں کیوں کہ یہ معاملہ انگلینڈ میں طے ہوا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی تیار ہیں وہ کیسز کا سامنا کریں گے.یہ بھول جائیں گے کہ اتنے آرام سے سزا دے دیں گے، جب عمران خان باہر آئیں گے تو آپ سب دیکھ لیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کرتے ہوئے اب 17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران خان کو ملین پاؤنڈ سہولت کاری علیمہ خان جارہی ہے

پڑھیں:

’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے علیمہ خانم پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔

شیرافضل مروت نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات حسان نیازی پر ہیں وہی علیمہ خانم کے بیٹے پر بھی ہیں۔

علیمہ خانم وضاحت دیں ان کابیٹا کیوں آزاد ہے اور حسان نیازی کیوں جیل میں ہے؟ علیمہ خانم نے پی ٹی آئی میں انتشار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، کبھی علی امین گنڈا پور تو کبھی بیرسٹر سیف پر تنقید۔ انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب کو متنازع بنایا ہے۔

انہوں نےنجی ٹی وی کی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرسیف کو فائنل سینیٹ امیدواروں کی فہرست دی تھی، علیمہ خانم نے بیرسٹرسیف کو بلوا کر کہا کہ فہرست کو تبدیل کریں۔

مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے واضح کیا بانی پی ٹی نے فہرست دی ہے تبدیل نہیں کرسکتا، فہرست میں مشال یوسفزئی کا بھی نام تھا جو علیمہ خانم کو پسند نہیں تھا۔

مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کے قریب ہیں اس لیے علیمہ خانم کی دشمن ہیں، جو بھی بشریٰ بی بی کے قریب ہوگا علیمہ خانم ان کی دشمن بن جائیں گی۔

علیمہ خانم نے آج تک نہیں بتایاکہ2002میں26کروڑ کا گھرکیسے خریدا، علیمہ خانم کے ساتھ ایک خاتون تھی ان کے پیسے ہتھیائے وہ عدالتوں میں گئی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
  • علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
  • ملک میں ایک شخص کی مرضی چل رہی ہے( عمران خان)
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی بانی کے بیٹے آ رہے ہیں، جس نے گرفتار کرنا ہے کر لیں، علیمہ خان
  • قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘