نمائندوں اور افسران کیخلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کرینگے، شاہد رند
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈے ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ عوامی نمائندوں یا افسران کے خلاف منفی مہم چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ترجمان نے زور دیا کہ محکمہ صحت کے افسران اور عوامی عہدیداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم کو سختی سے روکا جائے گا اور اس میں شامل افراد کے لئے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی اور جو افسران اس حوالے سے غفلت یا ساز باز کے مرتکب پائے گئے، تو وہ بھی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی اور قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان نے اس حوالے سے متعلقہ ہدایات پر عملدرآمد کے لئے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تمام محکموں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ عوامی خدمت کے شعبے میں بدنیتی یا منفی پروپیگنڈا کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ جائے گا کے خلاف
پڑھیں:
ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط
ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)کے ملازمین نے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلی قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)ملازمین نے اپنے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا ہے، ہاسنگ اتھارٹی میں میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلی قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی ہے،ایف جی ایچ اے کے افسران نے وزیراعظم سے غیرقانونی تقرریوں و گروپ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خط کے متن کے مطابق تنویر حیدر کھوکھر کی خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشنز، ترقیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے، تنویر کھوکھر، احمد حسن، محسن ذوالفقار اور مہوش عباس اقربا پروری نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ مخصوص افسر کی بار بار ڈیپوٹیشن، قواعد و پالیسی کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے، تین غیرقانونی ڈیپوٹیشنز کے بعد بھی متنازع افسر کو اہم عہدہ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ زمینوں کی مبینہ الاٹمنٹ، جعلی فائلز اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے، جھنگ گروپ پر ادارے کے کلیدی عہدے کنٹرول کرنے کا الزام ہے۔مزید کہا گیا کہ اہل افسران کو نظر انداز، ناتجربہ کار و سفارشی افراد کو ترجیح دی گئی ہے، عدالتی و سرکاری احکامات کو نظرانداز کر کے تقرریاں کی گئی ہیں،حساس پوسٹوں پر سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر تعیناتیاں کرکے سنگین غفلت کی جارہی ہے، آڈٹ اعتراضات دبانے کی کوشش، داخلی احتساب کا نظام مفلوج کیا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو بحال کر دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم