Islam Times:
2025-10-05@12:58:54 GMT

وادی کشمیر کی خانقاہ حیدری میں یوم مولود کعبہ (ع) پر محفل جشن کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: محفل سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پیر سمیر صدیقی شافعی نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام ہماری مشترکہ میراث ہیں اور تمام مسلمانوں کو ایسی مناسبتوں پر متحد ہو کر محافل و مجالس کا اہتمام کرنا چاہیئے اور دنیا کو پیغام دینا چاہیئے کہ ہم متحد ہیں اور اہل بیت (ع) ہی ہمارے اتحاد کے محور و مرکز ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر کے ضلع انت ناگ میں خانقاہ حیدری کے زیراہتمام حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مولود کعبہ (ع) کی محفل جشن منعقد ہوئی۔ محفل میں شیعہ و سنی علماء کرام، مفتیان کرام، شعراء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ محفل میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کرکے مولائے کائنات حضرت علی (ع) کی تئیں اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔ خانقاہ حیدری سالہا سال سے اہل بیت علیہم السلام کی ولادت اور شہادت کی مناسبت پر محافل و مجالس کا اہتمام کرتا آیا ہے۔ محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پیر سمیر صدیقی شافعی نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام ہماری مشترکہ میراث ہیں اور تمام مسلمانوں کو ایسی مناسبتوں پر متحد ہوکر محافل و مجالس کا اہتمام کرنا چاہیئے اور دنیا کو پیغام دینا چاہیئے کہ ہم متحد ہیں اور اہلبیت (ع) ہی ہمارے اتحاد کے محور و مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہ حیدری بلا تفریق مسلک و مشرب تمام مسلمانوں کے اتحاد کا داعی ہے اور ہمارے پروگراموں میں تمام مسالک کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور ملنساری و بھائی چارگی کا درس دیتے ہیں۔ محفل میں ضلع اننت ناگ کے علاوہ کشمیر کے دور دراز سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس دوران خانقاہ حیدری کے منتظم و روح رواں ڈاکٹر پیر سمیر صدیقی نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مولائے کائنات کے تئیں اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خانقاہ حیدری ہیں اور

پڑھیں:

عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف  آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے۔

پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان  کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے اسے  پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔ انہوں نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے۔ ہم آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔ کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ کی بھرپور مدد کریں،غیور احمد
  • جماعت المسلمین کے تحت محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیاگیا
  • اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر تشدد : صحافتی گروپ متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم
  • آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا
  •  عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکراتی عمل کا خیر مقدم  
  • عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم
  • آزادکشمیرکے عوام کو تمام حقوق حاصل ہیں،پاکستان کابھارتی پروپیگنڈے پرردعمل
  • آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستان سے جواب دہی کا مطالبہ
  • حکومت کی مذاکراتی پیشکش مسترد، آزاد کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کر گیا
  • بھارتی حکومت کو کشمیر میں اپنی پالیسی پر از سرِنو غور کرنا چاہیئے، میرواعظ عمر فاروق