خلوص سے مذاکرت کریں ماحول اچھا ہوجائیگا، خواجہ آصف کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ ) میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی فضا تار تار کردی گئی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں، ماحول اچھا ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا، میں کہہ رہا ہوں اس بندے سے ہوشیار رہیں یہ مکر جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کے ساتھ ہمسائے کے تعلق کی وجہ سے نقصان برداشت کیا۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ہماری اتنی انویسٹمنٹ ہے اتنا ہی ریٹرن دے دیں کہ افغان سرزمین سے حملے بند کردیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے‘ عمرایوب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔(جاری ہے)
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے چل سکتی ہے۔