حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے مسائل سے نجات پاسکتے ہیں،نذیر احمد نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) شیخ العالم کونسل کے اور اہلسنّت و الجماعت تعلقہ حیدرآباد کے صدر خلیفہ پروفیسر حافظ نذیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے ہم مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیرت علی مرتضیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے خلیفہ ڈاکٹر سعید الرحمن نقشبندی، علامہ خرم عطاری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام ؓ کا ماننا ایمان کا حصہ ہے اور ان کے طریقے پر چل کر پوری دنیا کو امن و آتشی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت علیؓ کی اگر سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم تمام مسائل سے نجات پا سکتے ہیں، حضرت علی ؓ بہت بڑی عملی شخصیت اور مفسر قرآن تھے، آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن کے قانون کے مطابق اپنے قانون بنائے جائیں تو نا انصافی کاخاتمہ ہو جائے گا۔ کانفرنس میں حضرت علامہ خلیفہ محمد عارف نقشبندی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر جدید میڈیکل نسیم حیات سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں نسیم حیات خاں، حاجی عابد ہارون، انجمن تاجران کے صدر عبدالمنان راجپوت، نادر حسن گدی، حافظ عمران سلیم، کونسلر طاہر اُسامہ، عمران، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راؤ حامد گوہر، منصف احمد ٹالپور، علی غلام خاصخیلی سمیت دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حضرت علی
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
گورنر سندھ نے زائرین کربلا سے عقیدت کا اظہارکرتے ہوئے لنگرِ حسینی کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی۔ روضہ مبارک پہنچنے پر گورنر سندھ کا عتبہ حسینیہ کے سربراہ سید محمد حسین بحرالعلوم نے والہانہ خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ کو تبرکات اور روایتی اعزاز کے طور پر سرخ عَلَم عطا کیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان کی خوشحالی، سلامتی و حفاظت، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کربلا، وہ مقدس سرزمین جہاں حق و باطل کے معرکے میں صبر، استقامت اور قربانی کی روشن مثالیں قائم ہوئیں۔ گورنر سندھ نے زائرین کربلا سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لنگرِ حسینی کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔