امریکہ: ایغور کمیونٹی کی جبری مشقت سے منسلک درجنوں چینی کمپنیوں کی درآمدات پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک —
امریکہ نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے کان کنی، ٹیکسٹائل اور شمسی توانائی کی مصنوعات بنانے والی ایسی درجنوں کمپنیوں کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے جن کا جبری مشقت سے مبینہ تعلق ہے۔
ہوم لینڈسیکیورٹی کے محکمے نے کہا ہے کہ ایغوروں سے جبری مشقت میں ملوث مزید 37 کمپنیوں کو شامل کیا جا رہا ہے جس سے ان کی تعداد تقریباً 150 ہو گئی ہے۔
نومبر 2022 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں چینی قونصل خانے کے سامنے ایغور نسلی مظاہرین چین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز
یہ پابندیاں ایغور کمیونٹی سے جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہیں۔
پابندیوں کا ہدف بننے والی کمپنیوں کی مکمل یا جزوی طور پر تیار کردہ مصنوعات اور سامان کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری الحانڈرو میئر کاس نے پابندیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم جبری مشقت کے ظلم کے خلاف اپنی ان تھک لڑائی، بنیادی انسانی حقوق کے لیے اپنی غیرمتزلزل وابستگی اور آزاد، منصفانہ اور مسابقتی مارکیٹ کے لیے اپنے ان تھک دفاع کا ایک بار پھر مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پابندیوں کی فہرست میں ایک ساتھ کیا جانے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
اس فہرست میں جن کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سنکیانگ میں اہم معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں بیجنگ پر 10 لاکھ سے زائد ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراستی مراکز کے نیٹ ورک میں قید کرنے اور مشقت لینے کا الزام ہے۔
چینی حکام ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
اس فہرست میں سنکیانگ کی کپاس کاشت کرنے والی کمپنیاں اور عالمی برآمدات کے لیے ٹیکسٹائل تیار کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں پولی سیلیکان کے استعمال سے سولر پینلز مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کی درآمدات پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔
پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں شن جانگ کے زیجن مائننگ گروپ اور اس کے ذیلی ادارے، ہوفو فیشن اور اس کے 25 ذیلی ادارے شامل ہیں۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ اس فہرست میں شامل اداروں کا جبری مشقت کے مختلف طریقوں سے تعلق ہے۔
ایغوروں سے جبری مشقت کی روک تھام کے قانون پر 2021 میں دستخط کیے گئے تھے۔
(اس رپورٹ کی تفصیلات اے ایف پی سے لی گئیں ہیں)
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کمپنیوں کی فہرست میں کہا ہے کہ
پڑھیں:
بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت میں ہفتے کے روز مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔