لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ بولان میل 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، جس سے ان ٹرینوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، شہری سٹیشن آنے سے قبل 117 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تاخیر کا شکار دھند کے باعث
پڑھیں:
سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
کوئٹہ:بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔