وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں عالم اسلام کو امیر المومنین علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت و باسعادت کی تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی امن و سلامتی اور مسلمین عالم کے اخوت و اتحاد کیلئے دعا کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ مولود کعبہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریبات چک باغ حضرت بل سرینگر، مرکزی امام باڑہ بڈگام اور باب العلم ہائر سیکنڈری سکول بڈگام کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئیں، جن میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ معلمین و منتظمین اور عوام نے شرکت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقدہ تقریب سے علماء دین حضرات نے امام امیر المومنین کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں عالم اسلام کو امیر المومنین علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت و باسعادت کی تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی امن و سلامتی اور مسلمین عالم کے اخوت و اتحاد کے لئے دعا کی۔سرینگر اور بڈگام میں جن علماء کرام نے مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ان میں آغا مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے چک باغ حضرت بل میں جشن مولود کعبہ (ع) کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات سے محبت و عقیدت کے تقاضوں سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ مولا علی (ع) نے اسلام کی دعوت و ترویج میں رسول اکرم (ص) کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر عظیم خدمات انجام دیں اور اسلام و پیغمبر اسلام کی نصرت و حمایت کے وہ سنگ میل طے کئے، جو تاریخ اسلام کے درخشان ابواب کی حیثیت رکھتے ہیں اس ضمن میں جن علماء دین نے مؤمنین کو ولادتِ باسعادت حضرت امیر المومنین علی (ع) کی مناسبت مستفید فرمایا، ان میں نمائندہ میرواعظ کشمیر مولانا سید شمس الرحمٰن، آغا سید محمد عقیل الموسوی، آغا سید یوسف الموسوی، آغا سید محمد حسین الموسوی، سید ارشد حسین الموسوی، مولوی نثار حسین، مولوی امتیاز حسین، سید حسین وغیرہ قابل ذکر ہیں۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر المومنین عالم اسلام اسلام کی کی تقریب
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
صدر مملکت آصف علی زرداری کے وفد کے ہمراہ دورہ چین کے موقع پر شنگھائی میں مفاہمت کی تین یادداشتوں پر ستخط ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شنگھائی میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔
ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کو ترقی دینا ہے۔ تقریب میں خاتون اول آصفہ بھٹو، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔
چین اور پاکستان کے درمینا کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خراج کے تحفظ میں اضافے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس کے علاوہ کسانیوں کیلیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کیلیے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت شیونگ کالج میں کسانوں کو تربیت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ٹائروں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینے کے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔
تقریب میں سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی موجود تھے۔