لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشتگرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں، دہشت گردوں سے آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز تار اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرزاق، محمد اسماعیل، وجاہت علی، یوسف رضا، نسیم اللہ، نذراللہ، ابوبکر، طارق، نسیم زمان اور شاہد نواز شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 9471 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1033 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کادھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔