کل مذاکرات کا تیسرا دور، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی خبر آئے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے وہ بنوائے گئے، عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں، سیاسی قیدی کی اب رہائی ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،احسن اقبال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250622-08-5
نارووال(صباح نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب ہمیں صفائی نصف ایمان کا درس دیتا ہے،صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو اعزازیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعزازیہ ورکرز کی محنت کا اعتراف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خواب ستھرا پنجاب کو حقیقت بنانے کیلئے صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں۔ہمارا مذہب ہمیں صفائی نصف ایمان کا درس دیتا ہے ۔صفائی کی کمی کئی ایک بیماریوں کی وجہ بنتی ہے ۔آپ لوگ سینٹری ورکرز نہیں بلکہ آپ اس ملک کی صفائی ستھرائی کے ضامن ہیں۔ نبی کریم ﷺنے اپنے مبارک ہاتھوں سے اپنے گھر اور گلی کی صفائی کی۔بدقسمتی سے اپنے ماحول کو گندا رکھنا ہمارا معمول بن چکا ہے اپنے گھر،گلی،محلہ،شہر اور ملک کو صاف بنا کر ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ہمیں نونہالان وطن کو صفائی ستھرائی کی عملی تربیت دینی ہوگی ۔امریکہ و یورپ میں کوئی بندہ دفاتر اور پبلک پلیسز پر سگریٹ نوشی نہیں کرسکتا۔ہمیں اپنے لوگوں کی یہ تربیت بھی کرنی ہوگی کہ وہ گندگی پھیلانے کی بجائے صفائی کو اپنی عادت بنائیں۔ہمیں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا ۔صفائی ستھرائی صرف پیلی وردی والے ورکر کا کام نہیں بلکہ یہ ہماری سب کی ذمے داری ہے جب لوگ اپنے گھروں میں سوتے ہیں تو آپ لوگ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں صفائی ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ میں آپ سب کے کام کو سلام پیش کرتا ہوں۔احسن اقبال نے کہا نارووال آج پاکستان میں ترقی کی مثال بن چکا ہے۔آج کا نارووال علم کی بستی بن چکا ہے۔انشااللہ ہم نارووال کو تعلیم کے ذریعے ترقی کا ایک نمونہ بنائیں گے ۔امن،تعلیم اور ترقی ہمارا مشن ہے۔ہمارے دروازے ظالموں کیلئے بند ہیں۔ہماری طاقت ہمیشہ کمزور لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے۔نارووال نے میری تعلیم کی بنیاد پر میرا انتخاب کیاتھاآج میں نے تعلیم کے بہترین مواقع نارووال میں پیدا کرکے اپنا قرض اتار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا آج سے چند سال پہلے ایک اناڑی نے ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو سنبھالا، سخت فیصلے کیے، ملک دیوالیہ کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، آج پوری دنیا میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے چرچے نہیں ہیں، آج پوری دنیا میں اس بات کے چرچے ہیں کہ پاکستان نے دو سال میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے۔ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر پاکستان،اسکی فوج اور اسکے اداروں کی مخالفت کرتی تھی آپ نے 10 مئی کو دیکھا کہ پاکستان کی فوج سے بہتر کوئی فوج نہیں ہے.ہماری بہادر فوج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے تھے۔ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی چیخیں نکل گئیں، اس نے امریکہ سے اپیل کی کہ جنگ بند کرائو، پاکستان کو اللہ تعالی نے تاریخی کامیابی دی ، بھارت منہ چھپاتا پھرتا ہے، مودی 30سال سے پراپیگنڈا کرتا تھا کہ میں اس خطے کا تھانیدار ہوں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جب پاکستان کے ساتھ ہتھ پنجہ ہوا تو پتہ چلا یہ تھانیدار تو کیا محرر بھی نہیں ہے، آرمی چیف کو وائٹ ہائوس میں ظہرانے پر بلانے کی سب سے زیادہ تکلیف پی ٹی آئی کو ہوئی ہے۔آج قوم سے سامنے پی ٹی آئی کی حقیقت واضح ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے ذریعے پلنے والی جماعت ہے ۔مسلم لیگ اکستان کی ماں ہے،اس جماعت نے پاکستان کو بنایا تھا۔پاکستان نے ہمیشہ مسلم لیگ کے دور میں ہی ترقی کی ہے۔پی ٹی آئی کے 4سالوں میں نارووال میں کون سا ترقیاتی منصوبہ بنایا گیا۔وزیراعلیٰ کے مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ڈی۔سی نارووال اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر احسن اقبال نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں میں چیک تقسیم کیے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے، بیرسٹر گوہر
  • کے پی بجٹ پاس کرنا ضروری نہیں تھا، ہمارے پاس 30جون تک کا وقت تھا، سلمان اکرم راجا
  • کے پی بجٹ پاس کرنا ضروری نہیں تھا ہمارے پاس 30 جون تک کا وقت تھا، سلمان اکرم
  • عمران خان نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے. بیرسٹر گوہر
  • بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ناممکن بنائی جا رہی ہے: عمر ایوب
  • چیئرمین پی ٹی آئی کی امریکی حملے کی شدید مذمت، خطے میں سخت کشیدگی کا انتباہ
  • بیرسٹر گوہر کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت
  • ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر
  • صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،احسن اقبال