شہر میں غلط پارکنگ ٹریفک جام کی بڑی وجہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
عرفان ملک: شہر میں غلط پارکنگ ٹریفک جام کا سبب بن رہی ہے، جس کے حل کے لیے ٹریفک پولیس نے فورک لفٹرز کی درخواست کر دی.
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے 40 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے فورک لفٹرز مانگ لیے ہیں، ہر لفٹر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے اور پہلے مرحلے میں 20 لفٹرز خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے 43 فورک لفٹرز کی ضرورت کا اظہار کیا ہے تاکہ غلط پارکنگ سے نمٹا جا سکے۔ مزید 61 پارکنگ لوکیشنز بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، جس سے 17 ہزار گاڑیوں اور 47 ہزار 900 موٹر سائیکلوں کے پارک ہونے کی گنجائش پیدا ہو گی۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عید کے دوسرے روز صوبے میں 1955 ٹریفک حادثات؛19 جاں بحق2560 افراد زخمی
سٹی 42: عید کے دوسرے روز صوبہ پنجاب میں 1955 ٹریفک حادثات ہوئے
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 19 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف اضلاع میں ہونیوالے حادثات میں 2560 افراد زخمی ہوئے،1203شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 1357معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی،ٹریفک حادثات میں زخمی افراد میں 1990 مرد، 570 خواتین شامل ہیں
ریسکیو حکام کے مطابق لاہورمیں عیدکےدوسرےروز303حادثات میں 414 افراد زخمی ہوئے،فیصل آباد 120، ملتان 103،گوجرانوالہ میں96 حادثات رپورٹ ہوئے،پنجاب کےمختلف اضلاع میں آگ لگنےکے153واقعات رپورٹ ہوئےعیدکےدوسرےروزلاہورمیں آتشزدگی کے43واقعات پرامدادی کارروائیاں کی گئیں،عیدکےدوسرےروزصوبےمیں دریاؤں اورنہروں میں ڈوبنےکے9واقعات پیش آئے،لاہورمیں2 اور سیالکوٹ میں بھی2 ڈوبنے کےواقعات پیش آئے،گوجرانوالہ اورفیصل آبادمیں ڈوبنےکاایک،ایک واقعہ پیش آیا،،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤالدین میں بھی ڈوبنےکاایک،ایک واقعہ رپورٹ ہواعیدکےدوسرےروز12ہزارسےزائداہلکاروں نےفرائض انجام دیئے،
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید