خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا اور بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کالام میں پارہ منفی 7 تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال آپر و لوئر، دیر کے بالائی علاقوں ، بالائی سوات اور شانگلہ میں موسم جزوی ابلر الود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔نوشہرہ، مردان ، صوابی ، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، کاکول میں منفی 5، چترال اور دیربالا میں منفی 4 اور پارا چنار میں منفی 2 رہا۔ سیدو شریف سوات منفی ایک، تیمر گرہ اور مالم جبہ میں درجہ حرارت صفر ہوگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم شدید سرد ہے۔ چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2۔ قلات میں منفی 4، زیارت میں منفی 6 اور ژوب میں منفی ایک رہا۔
سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور چمن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی میں منفی
پڑھیں:
شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب بنارس کالونی میں شوہر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 02 سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھارآلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جارہی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا چُھرا بھی پولیس نے برآمر کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں 3 بچے گھر پر تھے۔