ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ظلم کی انتہاء ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کے لیے مختص فنڈز تک کو لوٹ لیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بینظیر نشو نما پروگرام میں بڑے مالیاتی اسکینڈلز اور گھوسٹ ملازمین کا پردہ فاش ہوا ہے، جس کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر کام روک دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مالی بے ضابطگیوں اور گھوسٹ ملازمین کے بارے میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوالات اٹھائے، اور دستاویزات میں صرف تنخواہوں کی مد میں 799 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے والے علی امین کی ناک کے نیچے سے 799 ملین روپے غائب ہوگئے، اور یہ تمام رقم سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والے سیل کو دی گئی۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ ہر ہفتے وفاق کو فنڈز کی فراہمی کے لیے خط لکھتے ہیں، مگر ان کی حکومت کے اندرونی معاملات اس کے برعکس ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سٹیج فنکاروں‘ پروڈیوسرز کے مسائل حل کریں گے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے سٹیج فنکاروں اور پروڈیوسرز نے ملاقات کی جس میں فنکاروں اور پروڈیوسرز کو حائل مشکلات پر تبادل خیال کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکاروں اور پروڈیوسرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ فنکار تجاویز دیں ہم مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے۔