بابراعظم سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں معروف کھلاڑی عمران خان کا ریکارڈ توڑ نے کے قریب پہنچ گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے،
سابق کپتان عمران خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 977 رنز کے ساتھ پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 676 رنز بنا رکھے ہیں،
بابر اعظم کو عمران خان کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 302 رنز کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔
تنقید کا جواب نہیں دیتی،میں ظاہر نہیں کرتی مگر میرا اللہ تعالیٰ سے تعلق بہت مضبوط ہے: وینا ملک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمران خان کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔