کوئٹہ، سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج، مریض نجی ہسپتال جانے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جسکے باعث بائیکاٹ کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت رہنماؤں کو رہا کرتے ہوئے ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکے رہنماؤں کو جھوٹے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے باعث بائیکاٹ کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت رہنماؤں کو رہا کرتے ہوئے ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔ دوسری جانب علاج معالجے کے غرض سے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث غریب شہری نجی کلینک اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کو ڈی جی ہیلتھ پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم سرکاری ڈاکٹرز ان پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہنماؤں کو کے باعث گیا ہے
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔