لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کے بجائے مسائل کے حل کے لیے سیاسی مکالمے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ شفاف اور دھاندلی سے پاک انتخابات کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ ہمیشہ مذاکرات کے حامی رہے ہیں کیونکہ یہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ مطالبات کے بارے میں علم نہیں، لیکن ان کی خواہش ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے سلجھایا جائے۔

انہوں نے سیاستدانوں کے رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے پارلیمان کی اہمیت ختم ہو رہی ہے۔ مولانا کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی مرضی کی حکومت لانا چاہتے ہیں، جو ان کے لیے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف اپنی اتھارٹی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، جو آئین کے میثاق ملی کی خلاف ورزی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے، لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو رہے ہیں اور ایسے حالات میں جغرافیائی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ چھبسویں ترمیم کے معاملے پر صرف ان کی جماعت اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک جماعت آئین اور انسانی حقوق پر سمجھوتا نہ کرنے کا عزم رکھ سکتی ہے تو دیگر جماعتیں ایسا کیوں نہیں کر سکتیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ مارشل لا کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں، سدارامیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیراعلٰی کرناٹک کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ جنگ مخالف بیان پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارت کے ریاستی حکمرانوں نے بھی مودی کی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے، بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے حق میں نہیں ہیں، پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔

مودی کی پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سدارامیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنگ مخالف بیان دینے پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک سدار امیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مودی حکومت مذہبی کارڈ کھیلنا بند کرے، بھارتی عوام کا مطالبہ

دوسری جانب بھارتی عوام نے مودی حکومت کی مذہبی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کو سیاست کا حصہ بنانا بند کیا جائے۔ عوامی سطح پر ہونے والے مختلف ردعمل میں سوال اٹھایا گیا کہ ”کیا کشمیریوں نے زخمیوں کی مدد مذہب دیکھ کر کی؟“

بھارتی عوام نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور واضح کیا کہ مودی حکومت کو مذہب کو سیاست میں دخل اندازی کے لیے استعمال کرنے کا حق نہیں ہے۔

ہندؤوں نے اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کے غیر منطقی فیصلوں کو چیلنج کیا اور کہا کہ وہ اس نوعیت کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں جو بھارت میں فرقہ واریت کو ہوا دیتی ہیں۔

بھارتی حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام

بھارتی حکومت عوام کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس ناکامی کا مظاہرہ پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے کے بعد واضح طور پر دیکھنے کو ملا۔ بھارتی شہریوں نے سوال اٹھایا کہ بی ایس ایف اور پولیس آخرکار عوام کو بچانے کے لیے پہلگام کیوں نہ پہنچیں؟

بھارتی حکومت اور بی ایس ایف کی ناکامی نے عوام میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ بحث اس بات پر ہونی چاہیے کہ دہشت گرد پہلگام تک کیسے پہنچے؟
مزیدپڑھیں:رتیش دیش مکھ کی شوٹنگ میں ڈانسر کی جان چلی گئی

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کی فضل الرحمن سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں: عرفان صدیقی
  • نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے ،مولانا سید عبدالخبیرآزاد
  • سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عرفان صدیقی
  • اسرائیل ریاست نہیں، فلسطین پر قابض صیہونی گروہ ہے، مولانا فضل الرحمان
  • مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، مولانا فضل الرحمٰن
  • علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے: شیخ وقاص اکرم
  • بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان
  • پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں، سدارامیا
  • ملکی سالمیت، استحکام اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان