Express News:
2025-07-26@14:47:37 GMT

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال 2024 میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی۔

انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کی رہائشی بچی کے نمونے 31 دسمبر کو لے گئے جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر اُسے پولیو کی تصدیق ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پایا گیا۔ اس کے بعد ڈی آئی خان میں گزشتہ سال کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔

پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 21 سندھ، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔

انہوں نے گردوارہ جنم استھان اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو مٹھائیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
  • گلگت بلتستان میں سیلاب؛ جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی، 500 سے زائد گھر تباہ
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • کراچی: فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ’کال سینٹرز‘ کی تعداد میں اضافہ
  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل
  • پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی