کانگریس صدر نے کہا کہ اس دفتر کا افتتاح کانگریس پارٹی کیلئے ایک نئی سمت کی علامت ہے، جو پارٹی کی تاریخی سفر کو آگے بڑھائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا "آج جب ہم نے انڈین نیشنل کانگریس کے نئے دفتر اندرا بھون کا افتتاح کیا جو پورے ملک کے ہر کانگریس کارکن کے لئے فخر کا لمحہ ہے، یہ عمارت صرف اینٹوں اور گارے کا ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ لاکھوں کانگریس کارکنوں کے خوابوں، محنت اور قربانیوں کی عکاس ہے، جنہوں نے اس عظیم پارٹی کے ذریعے ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ، ہم اس گھر میں قدم رکھتے ہیں۔ نیا دفتر موجودہ ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کو پورا کرنے کے لئے سوچ سمجھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت ہماری تاریخ اور اقدار میں جڑی رہ کر آگے بڑھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس عمارت کی تعمیر اس وقت شروع ہوئی تھی جب سونیا گاندھی ی کانگریس کی صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

کانگریس کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے بعد پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ دفتر اسی علاقے میں بنایا گیا ہے جہاں ہمارے عظیم لیڈروں نے غور و خوض کیا تھا۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اس دفتر کا افتتاح کانگریس پارٹی کے لئے ایک نئی سمت کی علامت ہے، جو پارٹی کی تاریخی سفر کو آگے بڑھائے گا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ دفتر پارٹی کے اصولوں اور نظریات کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ پارٹی کی نئی توانائی اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ کانگریس کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے تمام پارٹی لیڈران کو مبارک پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمارت معمولی نہیں ہے، یہ ہمارے ملک کی مٹی سے نکلی ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کی محنت اور قربانی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کا ثمر ہمارا آئین ہے، جس پر کل موہن بھاگوت نے یہ کہہ کر حملہ بولا کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی ہمیشہ ایک خصوصی اقدار کے لئے کھڑی رہی ہے اور ہم ان اقدار کو اس عمارت میں ظاہر ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نئے دفتر کے ڈیزائن، رنگ و روغن اور فرنیچر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کانگریس اور یوتھ کانگریس کے دفاتر بھی جلد یہاں منتقل ہوں گے۔ کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دفتر کی دیواروں کو سچائی، عدم تشدد، قربانی اور وطن پرستی کی کہانیاں بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ یہ کانگریس کے پارٹی کی کی علامت پارٹی کے کے لئے

پڑھیں:

گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 

حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گزشتہ روز پنڈی بھٹیاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، نقصانات کا جائزہ لیا اور موقع پر جاری امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، ضلعی صدر ملک وزیر اعوان علی چوہان کے علاوہ سیکڑوں کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی حافظ آباد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''جس حد تک ہو سکا، ہم اس عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔'' انہوں نے تسلیم کیا کہ سیلاب کے باعث علاقے میں شدید نقصان ہوا ہے اور حکومت اس کا مداوا ہر ممکن طریقے سے کرے گی۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت متاثرین کے ساتھ ضرور تعاون کرے گی۔ اس کے بعد سرکٹ ہائوس میں تمام اداروں اور پیپلز پارٹی کے ورکر کی ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہر حد تک تعاون کرنا ہے کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑنا۔

متعلقہ مضامین

  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
  • راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 40 ملبے تلے دب گئے
  • گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  • کیا نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی غلامی کرنا چاہتے ہیں، ملکارجن کھڑگے
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا. شیر افضل مروت کا الزام
  • بہار میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام حذف کیا جانا جمہوریت کا قتل ہے، پرینکا گاندھی