Jang News:
2025-07-25@22:58:04 GMT

حکومت اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیں

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

حکومت اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیں

حکومت اور اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور تعمیرات کا اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت جے یو آئی میں بڑھتی قربتوں کے پیش نظر حکومت نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کےلیے مولانا عبدالغفور حیدری کو نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بلا مقابلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور تعمیرات منتخب کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ نے اپنے تمام اراکین کو مولانا عبدالغفور حیدری کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی کی طرف سے بھی ان کی مخالفت نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سعید زودہ بوبوجون عبدوقودر نے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی سٹریٹیجک مفادات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔  دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک، تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے  پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔ 

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت

اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • "ادے پور فائلز" مسلمانوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتی ہے، مولانا ارشد مدنی
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
  • قائمہ کمیٹی نے پنجاب میں مویشیوں سے آمدنی پرٹیکس ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا
  • چینی امپورٹ کا فیصلہ کابینہ نے کیا، ہم تو فیصلے کے پابند ہیں: چیئرمین ایف بی آر
  • پنجاب میں لائیو اسٹاک آمدن پر زرعی ٹیکس ختم، ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور
  • چینی کی ایکسپورٹ کیلیے 4 طرح کے ٹیکسز کو صفر پر رکھا گیا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
  • فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات