9 مئی(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،یاسمین راشد ،محمود الرشید اور دیگر پر فرد جرم عاید
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مذاکرات کو ناکام کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی
بھارت نے پاکستان کے ساتھ انڈس واٹر معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں