سرگودھا+ وزیر آباد +لاہور(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر سمیت 70  افراد  کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ لاہور کی عدالت نے یاسمین راشد‘  محمود الرشید کو 10-10 برس سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود سمیت 6 ملزموں کو بری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023  میں سنایا گیا، یہ مقدمہ میاں والی کے علاقے موسیٰ خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ملک احمد خان بھچر کے علاوہ صدر سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور سیکرٹری جنرل بلال اعجاز سمیت 70  افراد کو سزا سنائی گئی ہے۔ ملک احمد خان بچھر کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی نااہلی اور ڈی سیٹ ہو نے کا امکان ہے۔ 9 مئی 2023 ء کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔خصوصی عدالت کے جج شیخ نعیم نے ٹرائل کا سامنا کرنے والے 70 رہنماؤں کو 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔  جبکہ مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب خان سمیت 70 سے زائد ملزم تا حال مفرور ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔  36 نامزد جبکہ سابق وزیر اعظم عمران  اور  150 سے زائد نا معلوم ملزم شامل ہیں، جن میں سے درجن سے زائد ملزموں کو عدالت پیشی سے استثنیٰ حاصل تھا۔ عدالت میں 50 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔ ملک احمد بھچر نے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔ میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ چھبیسویں ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کر لیا ہے۔ نو مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔ تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا۔ میری نااہلی کے حوالے سے ابھی کچھ  کہنا قبل از وقت ہے۔ یاد رہے کہ ملک احمد خان بھچر نے پی پی 87 (میانوالی III ) سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتی۔ وہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے طور پر 22 مارچ 2024ء کی تاریخ کو مقرر کئے گئے تھے۔ انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت چھ ملزموں کو بری،  ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے  شیر پاؤ پل اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ جج ارشد جاوید نے سماعت کی  اور د لائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ محفوظ فیصلے میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی‘ حمزہ عظیم‘ رانا تنویر  اعزاز رفیق کو بری کر دیا جبکہ 9 ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں  محمود الرشید سمیت عمر سرفزاز چیمہ، اعجاز جودھری، عظیم پاہٹ شامل ہیں جنہیں عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی۔ خالد قیوم، ریاض حسن اور علی حسن کو بھی سزا سنائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محمود الرشید ملک احمد خان کی سزا سنا شاہ محمود ملزموں کو عدالت نے سال قید کے بعد

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی