چین کا بڑا اعلان:74 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
چین(نیوز ڈیسک) چین نے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں انقلابی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا کے چین میں 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہناہےکہ اس فیصلے کا مقصد عالمی سیاحوں کو راغب کرنا، بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو تقویت دینا ہے۔ نئی ویزا فری پالیسی کے اعلان کے بعد چین میں سیاحوں کی آمد میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی سطح پر چینی حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے اور کئی ممالک نے اسے بین الاقوامی سفر کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے چین کی سافٹ پاور میں بھی اضافہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔